ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر گڈسو کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے اور1شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ڈرائیور لاپتہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جموں سے بھیلا آرہی ایک ماروتی گاڑی زیر نمبری DL9CP-9813 گڈسو پل ڈوڈہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون وکیلہ دیوی(48) زوجہ لیکھراج ساکنہ پنچھائی بھیلا فوت ہوئی جبکہ اس کاخاوند لیکھراج ولد ہری لال(60)زخمی ہوا ہے اور ڈرائیور لاپتہ ہیاس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص و مہلک خاتون کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ اس دوران ڈرائیور کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ولیس نے ڈوڈہ تھانہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔