جموں//جموں یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کے زیراہتمام جاری سالانہ ایونٹ ’ڈسپلے یورٹیلنٹ ‘کے آٹھویں روزچارمختلف زمروں بشمول کوئز ، پینٹنگ، فوٹوگرافی اورفلاورارینجمنٹ کے تحت مقابلے منعقدہوئے۔اس دوران ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسرپرمیشوری شرمانے مقابلے جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران کوئز ماسٹرڈاکٹرانل گپتاتھے۔ایونٹ میں 30 ٹیموں نے حصہ لیااورفائنل مقابلہ کیلئے جی ڈی سی اکھنور، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش، ڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی رام نگر،جی ڈی سی کٹھوعہ، جی ڈی سی سانبہ نے کوالیفائی کیا۔فائنل میں بھارتی جسروٹیہ،مومک سنگھ اورنربھے سنگھ ،جی ڈی سی کٹھوعہ کی ٹیمیں تھیں ۔اس دوران جی ڈی سی کٹھوعہ پہلے ،نیرج کمار،کوشل کماراورریتو کمارجی ڈی سی اکھنوردوسرے اورنکیتا سمبیال ،شیوی گپتااورسکشم کمار،جی ڈی سی سانبہ تیسرے مقام پررہے ۔پینٹنگ مقابلوں کیلئے امیدواروں کوجوموضوع دیئے تھے ان میں ’اربن سٹریٹ ،سین آف اے ریسٹورنٹ ،فولک ڈانس تھے۔شیتل کماری ،طالبہ انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس ،شیوالکا لتھرا ،لاسکول اورسکرما سونم تاشی ،آئی ایم ایف اے بالترتیب پہلے دوسرے اورتیسرے مقام پررہے جبکہ سرٹیفکیٹس آف مئیرٹ ہمیراٹاک اورکارنیکاراجپوت ،جی سی ڈبلیوپریڈاورمیناکشی ٹھاکور،جی سی ڈبلیوگاندھی نگر،وجے آنند ،اے آئی ناصراورمس رچاگپتاکودیاگیا۔فوٹوگرافی کاموضوع ’رین ڈراپس ‘اینڈریفلکیشنز‘تھا جس میں ابھینو بہل ،آئی ایم ایف اے ،اموگ گپتا بزنس سکول اورسہیب سلمان لاء سکول کوبالترتیب پہلا،دوسرااورتیسراانعام دیاگیاجبکہ سرٹیفکیٹس آف میرٹ ورون شرما،جی ڈی سی ریاسی اورشبھم گپتا،ایس پی ایم آر کالج ،چندرسندر،ڈاکٹرراج کماراورامرجیت کودیاگیا۔ڈاکٹرہریش چندرانچارج ٹیچرتھے۔فلاورارینجمنٹ مقابلوں میں مہک مہاجن ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، چاندنی شرما،ایم آئی ای ٹی، بنسوری کالرا،کے سی لاء کالج کوبالتریب پہلا،دوسرااورتیسراانعام دیاگیا۔سرٹیفکیٹس آف میرٹ سیمادیوی جی ڈی سی کٹھوعہ، راج کمار، الناصراورپروفیسرآراین گوہل کودیاگیا۔