جموں//ڈاکٹرعزیزحاجنی،سیکریٹری کلچرل اکیڈمی جموں ،ڈاکٹرکلین کور نامورموسیقاروکالم نویس اورروہت ورما نامورمصور،ثقافتی کارکن اورکالم نویس کوآرٹ ،کلچراورلنگویجزکے شعبہ جات میں نمایاں خدمات کےلئے رساایوارڈسے نوازاگیا۔ڈاکٹرعزیزحاجنی کورساایوارڈبرائے سال 2018 جبکہ ڈاکٹرکلین کوراورروہت ورماکوبالترتیب 2017 اور 2016کے لیے یہ اعزازدیاگیا۔یہ اعزازات پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال جموں یونیورسٹی میں ناموراُردواورکشمیری شاعری رساجاودانی کی 39ویں برسی کے سلسلے میں رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی اورشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ایک پروقارتقریب کے دوران دیاگیا۔ڈاکٹرعزیزحاجنی کشمیری زبان میں 18کتابوں کے مصنف ہیں اورکشمیری زبان وادب کی ترویج کےلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔موصوف مختلف ثقافتی اورادبی تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں اوربطورسیکریٹری جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈلنگویجزدیگرزبانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری زبان کی ترقی کےلئے کام کرنے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔کلین کورنامورموسیقاراورکالم نویس ہیں جومختلف موضوعات پرانگریزی روزنامہ ڈیلی ایکسیلشراور گریٹرکشمیرکےلئے اکثرکالم لکھتی ہیں۔موصوفہ نے ایم اے انگریزی کے بعد ڈاکٹرآف فلاسفی کی ڈگری ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی کٹرہ سے حاصل کی۔اس کے علاوہ کلین کورنے انگریزی میں ایک ناول بھی لکھاہے جسے ادبی دُنیامیں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔مختلف ثقافتی اورادبی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹرکلین کورکوان کی آرٹ اورکلچرکے میدان میں شاندارخدمات کےلئے اعزازات سے نوازاجاچکاہے۔روہت ورما ایک نامورثقافتی کارکن ہیں ۔موصوف ریاست کی متنوع ثقافت سے متعلق آئے روز کشمیرٹائمزمیں کالم لکھتے ہیں ۔روہت ایک نامورپینٹر(مصور) بھی ہیں اوراب تک 40 قومی کیمپوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔پینٹنگ نے روہت ورماکوآرٹ اورکلچرکی دُنیامیں کافی شہرت دلائی ہے ۔قابل ذکرہے کہ رساجاودانی ایوارڈ ہرسال ایک شخص کواس کی آرٹ ،کلچراورلنگویجزمیں خدمات میں نمایاں خدمات کے صلے میں عطاکیاجاتاہے ۔ایوارڈ میں مومنٹو،شال اورتوصیفی سند شامل ہوتی ہے۔