سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رفیع آباد میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں خانہ بدوش کنبہ کے 6افرادکی ہلاکت پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اورسینئر لیڈر میاں الطاف احمد نے بھی اس دلخراش واقعہ پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے پسماندگان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں معقول ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشتواڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالحی خطیب کو پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں جنت نشینی کیلئے دعا کی۔