سرینگر// چیف سیکریٹری ارون کمار مہتہ آج پہلی بار بہت بڑی ورچول میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں، سیول و پولیس افسران کیساتھ بات چیت کریں گے۔اس میٹنگ میں سبھی اضلاع کے ڈی ڈی سی چیئر مین، جموں کشمیر کیصوبائی کمشنر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ،دونوں صوبوں کے آئی جی پیز، سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایس پیز،پرنسپل سیکریٹری ہوم اور دیگر سیول و پولیس افسران کو میٹنگ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ میگا میٹنگ سیکریٹریٹ کے میٹنگ ہال میں سہ پہر 4بجے منعقد ہورہی ہے اور چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ارون کمار مہتہ کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔سبھی ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ ہر ایک افسر کے سامنے انکے نام واضح الفاظ میں ظاہر ہوں۔