عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محبوب العالم سپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمئر لیگ ایڈیشن 2 میں گروٹا کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس میں گروپ سی کا صرف ایک لیگ میچ کھیلا گیا۔دوپہر کو ہمدان کرکٹ کلب اور ایف سی سی لسجن کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ ایف سی سی لسجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ایف سی سی لسجن کے صفدر علی اور بوئے میر نے 35،35 رنز بنائے۔ جواب میں ہمدان کرکٹ کلب 76 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور 13ویں اوور میں میچ ہار گئی۔ ہمدان کرکٹ کلب کے عمر منظور نے اپنی ٹیم کے لیے 31 رنز بنائے۔ آخر میں صفدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور 35 رنز بنائے۔گروپ ڈی لیگ کے آخری میچز کل سے شروع ہوں گے۔