عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن (پی یو سی اے)، جو کہ پنجاب بھر کے تقریباً 250 غیر امدادی کالجوں پر مشتمل ہے،کے صدراور چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجز ڈاکٹر انشو کٹاریاکی قیادت میں 12 فروری کو ابوہار میں پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا کا استقبال کریگا۔PUCA کے کوآرڈینیٹر (ابوہر)، شری ابھیشیک نے بتایا کہ DAV کیمپس، ابوہر میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں PUCA کے ممبر کالجوں کو ان کی فعال حمایت اور شرکت کے لیے اعزازی طور پر چار روزہ انسداد منشیات پد یاترا میں شرکت کرنے کے لیے اعزاز دیا جائے گا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر تقریباً 5000 شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔جین کالج آف فارمیسی کے انکت جین، سری گرو رام داس کالج کے منپریت مکڑ اور میرا کالج آف نرسنگ کے ساحل متل نے کہا کہ پچھلی دہائی سے PUCA طلباء اور سماج کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ گورنر کی انسداد منشیات پد یاترا میونسپل کارپوریشن، ابوہر سے شروع ہوگی، اور ڈی اے وی کالج، ابوہر میں اختتام پذیر ہوگی، اس کے بعد ڈی اے وی کیمپس میں PUCA کے زیر اہتمام اختتامی تقریب ہوگی۔ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر انشو کٹاریہ کی قیادت میں، PUCA نے نجی کالجوں اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے، داخلوں، اسکالرشپس، ریگولیٹری منظوریوں، اور طلباء کی بہبود سے متعلق مسائل کو مسلسل اٹھایا ہے۔