نوشہرہ //پی ڈی پی کے ارکان قانون سازیہ وکرم دتیہ سنگھ اور سریندر چوہدری نے نوشہرہ میں دس لاکھ روپے کے بجلی ٹرانسفارمروں کا افتتاح کیا ۔وکرم دتیہ سنگھ نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے نوشہرہ کے تین دیہاتوں میں بجلی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے دس لاکھ روپے دیئے تھے جن کی مدد سے ان دیہاتوں میں ترسٹھ کے وی کے تین ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں جبکہ تین دیگر کو اپ گریڈ کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں موصوف نے سریندر چوہدری کے ہمراہ علاقے کادورہ کرکے ان ٹرانسفارمروں کو افتتاح کیا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے وکرم دتیہ سنگھ نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی طرف سے دیئے گئے دس لاکھ روپے سے یہاں بجلی کا ڈھانچہ مضبوط ہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ سریندر چوہدری کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم عبدالستار ، تحصیلدار محمد ریاض و دیگرافسران و عوام بھی موجو دتھے ۔