جموں //آل جموں و کشمےر پٹوار اےسوسی ایشن نے مطالبات کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے معاملے کولے کرغیرمعینہ کام چھوڑہڑتال کے 17ویں روزبھی ڈی سی دفتراحاطے میں احتجاجی دھرنادیاجس کے سبب محکمہ مال کے دفاترمیں کام کاج مفلوج رہااور عام لوگوں کومحکمہ مال سے متعلق کاموں کے سلسلے میںمشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران ضلع جموں کے پٹواریوں اورگردواروں نے پٹوارایسوسی ایشن کی ہڑتال کال پرعمل کرتے ہوئے کام چھوڑہڑتال کے تیسرے دن بھی ڈی سی دفترجموں کے احاطے میں احتجاجی دھرنادیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسوسی ایشن کی مانگوں کوپوراکیاجائے گالیکن عرصہ درازگذرنے کے باوجود حکومت نے مانگوں کوپورانہیں کیاہے۔مقررےن نے حکومت سے مطالبہ کےا کہ پٹواروں اورگرداوروں کو کافی مشکل اور نا مساعد حالات مےں اپنے فرائض انجام دےنے پڑتے ہےں کی تمام جائز مانگوں کو جلد پورا کےا جائے جن مےںپے گرےڈ کی فراہمی ڈائرےکٹ نائب تحصےل داروں کی تعیناتی پرقدغن لگانااورپٹواریوں اورگرداروں کی محکمانہ ترقیوں کی میٹنگیں جلدمنعقدکرنا اورگرداور سرکل کومعرض وجودمیں لاناشامل ہے۔اس دوران دھرنے میں سینئر نائب صدر،رمن راج شرما سابق ریاستی صدر، آرگنائزر ونے کمار، ضلع صدرجموں کلیم احمد ،سیکریٹری محمدشبیرودیگران شامل تھے۔