پونچھ//بڈھا امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ سنیچر وارو کو پونچھ پہنچا ۔اس دوران ڈگری کالج گرائونڈ پونچھ میں پونچھ کی عوام کی جانب سے بڑے ہی جوش و خروش سے یاتریوں کاا ستقبال کیا گیا ۔۔ اس باربھی یہ یاترا 29 جولائی سے شروع کی گئی ہے جو رکشا بندھن تک جاری رہے گی۔بڈھا امر ناتھ یاترا کا پہلا قافلہ جو کہ 1256 یاتریوں پر مشتمل تھا،سنیچروار کو شام چھ بجے پونچھ پہنچا جہاں ہندو تنظیموں کی جانب سے ڈگری کالج گرائونڈ میں طرح طرح کے اسٹال لگائے گئے تھے جن پر یاتریوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء تھیں۔اس حوالے سے جہاں ریاستی سرکار کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں وہیں ضلع نتظامیہ پونچھ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ضلع پولیس اور دیگر حفاظتی عملے کی جانب سے بھی ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی قیادت میںکڑے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بابا چٹانی کے درشن کرنے کو پہنچے یاتریوں کے اس قافلے کو رات کو پونچھ میں قیام کرایاجائے گاجہاں سے صبح یہ قافلہ منڈی روانہ ہوگااور درشن کے بعد اسے واپس جموںروانہ کردیاجائے گا۔