پونچھ//پونچھ قصبہ کے قریبی گاﺅں بھینچ کے مقام پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون لقمہ اجل ہوگئی۔ گاڑی زیر نمبرJK02 BN-6074 جموں سے پونچھ آرہی تھی جوتیزر فتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس وجہ سے یہ دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ گاڑی میں کل چار افراد سوار تھے جوسبھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں پونچھ ہسپتال منتقل کیاجہا ں ایک خاتون سمت کور زوجہ پوپندر سنگھ ساکنہ سینک کالونی جموں زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل ہوگئی ۔ دیگر افراد کا علاج جاری ہے۔