پلوامہ// سب جیل پلوامہ میں منشیات فروشی کے الزام میںقید ایک غیر ریاستی باشندہ فوت ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص بے ہوش ہوا جس کے بعد اسے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔یہ واقعہ سب جیل پلوامہ میں گزشتہ رات پیش آیا۔فوت شدہ شخص کی شناخت ہرپندر سنگھ ولد ہربجن سنگھ ساکن گورداس پورہ پنجاب کے طور کی گئی ہے جس کوپولیس نے منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا اوروہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سب جیل پلوامہ میں بند تھا۔