پلوامہ// یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ضلع کے جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ناخیز افراد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کی تقریب پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوتھ سپورٹس پلوامہ نے نا خیز افراد کیلئے ایک ٹورنامنٹ منعقد کیاجس میںضلع کے جسمانی طور کمزور افراد نے جوش خروش کے ساتھ اس ٹورنا منٹ ٹورنامٹ میںحصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میںکل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں سے پہلے میچ میںمنجیت پال کی ٹیم نے، جبکہ دوسرے میچ میںآفتاب کرکٹ کلب رہمونے جیت درج کی ہے اور فائنل مقابلے میں منجیت پال کی ٹیم اور آفتاب کرکٹ کلب رہمو کے مد مقابل کھیلا گیا۔ جس میںآفتاب کرکٹ کلب رہمو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 90رنز سکور کیا۔ جواب میںمنجیت پال کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان کے چاروںطرف جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے 91رن بنا کر جیت حاصل کی۔ جس میں لیاس ڈار نے 41رن بناکر شاندار پاری کھیلی۔ جس کو آخر میںمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اور اس طرح سے یہ فاینل میچ منجیت پال کی ٹیم نے جیت لیا۔ فاینل میچ کی تقریب پر یوتھ سپورٹس آفسر پلوامہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔