عازم جان
بانڈی پورہ//پاناربانڈی پورہ میں پینے کے صاف پانی کی مبینہ عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کو زبردست پریشانیوں کاسامنا ہیں۔گجربستی پانار میں چارسو کے قریب کنبے آبادہیں ،لیکن مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی کے مبینہ امتیازی سلوک سے ان کے علاقے میں پانی کی ترسیلی لائنوں سے گدلاپانی وہ بھی کم مقدارمیں بہہ رہاہے،جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کااندیشہ ہے۔ سراپا احتجاج رہائشیوں نے بتایا کہ سرکار نے پانار گجر بستی کیلئے فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا اور وہ فلٹریشن پلانٹ مکمل طور پر فعال ہے، لیکن اس فلٹریشن پلانٹ کا پانی پانار گجر بستی کے بجائے (بقیہ صفحہ8پر، اندیشہ)
اہم شریف ودیگر بستیوں کو سپلائی ہورہاہے ،جبکہ پانار کے لوگوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل احتجاج بھی کیا اور ضلع انتظامیہ نے یقین دہانی بھی کی کہ پانار کو بھی فلٹر پانی سپلائی ہوگا۔ رہائشیوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد باضابطہ طور پر پانی فیس ادا کرنے کیلئے ایگریمنٹ بھی کیا ، لیکن فلٹر پانی تاحال سپلائی نہیں کیا گیا بلکہ مٹیالا پانی ہنوز نلکوں سے بہہ رہا ہے۔