عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے ہفتہ کو اپنے پریمیم موٹر سائیکل صارفین کے لیے خصوصی ریٹیل چینل ’’TVS Paddock‘‘کے آغاز کا اعلان کیا۔ کمپنی کا مقصد صارفین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور ملک میں تیزی سے فروغ پانے والے پریمیم موبیلیٹی شعبے میں اپنی موجودگی کو وسعت دینا ہے۔کمپنی کے مطابق ٹی وی ایس پیڈوک پریمیم موٹر سائیکلوں کے صارفین کو منفرد برانڈ تجربات، ذاتی نوعیت کی خدمات اور بہتر بعد از فروخت سہولیات فراہم کرے گا۔
اس نئے اقدام کے ذریعے صارفین کو نہ صرف موٹر سائیکل خریدنے بلکہ برانڈ سے طویل مدتی وابستگی کا بھی ایک نیا تجربہ حاصل ہوگا۔ٹی وی ایس موٹر کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی پریمیم موبیلیٹی مارکیٹوں میں شامل ہو چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی آمدنی، بدلتے ہوئے طرزِ زندگی اور صارفین کی نئی ترجیحات نے اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج کے پریمیم خریدار صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ ذاتی شناخت، منفرد تجربات، کمیونٹی سے جڑا اور برانڈ کے ساتھ گہرا تعلق بھی چاہتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ان بدلتی ہوئی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی وی ایس موٹر نے صرف مصنوعات تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ کمیونٹی سرگرمیوں، خصوصی تجربات، مرچنڈائز، لوازمات اور مختلف اشتراکات کے ذریعے ایک جامع برانڈ ماحول تشکیل دیا ہے، جو ٹی وی ای ایس پیڈوک کا حصہ ہوگا۔