لندن//موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کریں گے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ افغانستان سیمزید امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کا آرڈر جاری کریں گے۔جنوری کے وسط تک افغانستان میں فی الحال موجود پانچ ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔عراق سے پانچ سو امریکی فوجیوں کے انخلا ء کے بعد وہاں موجود فوجیوں کی تعداد بھی 2500 رہ جائے گی۔انخلا ء کا منصوبہ جو بائیڈن کے صدر کا حلف اٹھانے سے کچھ دن قبل یعنی 15 جنوری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کرسمس تک ’تمام‘ فوجیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں۔