اننت ناگ //اننت ناگ میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک لڑکی ہلاک جبکہ 8 دیگرافراد زخمی ہوگئے ۔ کپرن ویری ناگ میں ایک 19 سالہ لڑکی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔ انشاء جان دختر عبدالرشید بٹ اسکوٹی پر سوار کہیں جارہی تھیں جس دوران اسکوٹی سڑک پر لڑھک گئی جس کی وجہ سے لڑکی نیچے گرگئی اور اس کے سر میں چوٹیں آئیں۔اگر چہ لڑکی کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھیں ۔ادھر سیر ہمدان میں تویرا گاڑی اور لوڈ کریئر کے بیچ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔تویرا زیر نمبر JK22- 8298 اور لوڈ کیرئر زیر نمبر JK03D -7529 کے بیچ زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال سیر ہمدان منتقل کیا گیا جہاں سے4 زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔