سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیرا علیٰ کی ریاست بھر کے اضلاع میں جا کر عوامی رابطہ مہم کے دوران کئے گئے وعدوں پرمن و عن عمل پیرا ہوں ۔اس موقعہ پر انہوںنے ہفتہ وار پروگس رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی جس کی نگرانی ڈویژنل کمشنر کا دفتر کرتا رہے گا۔افسروں کو اور زیادہ تن دہی ، لگن اور محنت سے کام کرنے پر ضرور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے متعلقین کو ڈی پی آرز اور دیگر ضروری لوازمات پورے کرنے کی ہدایت دی تاکہ سبھی تعمیراتی و ترقیاتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے ۔