سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے پارٹی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ کے بھائی روی سی بقایہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ، جن کاپونے میں انتقال ہوگیا۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے آنجہانی کو قابل ترین افسر قرار دیا جنہوں نے جموں وکشمیر کے محکمہ جیالوجی مائننگ میں بطور انجینئر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ بخاری نے کہاکہ روی سی بقایہ نے عمر بھر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کیا اور عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کی شانتی اور سوگواران کو یہ صدمہ بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کے لئے دعا کی ۔