جموں//نٹرنگ نے سنڈے تھیٹرسیریزکے تحت دیوان عام مبارک منڈی میں معروف ڈوگری ڈراما ’’گھات‘‘پیش کیا۔یہ ڈراما معروف اُردوافسانہ نگار کرشن چندرکے افسانوعی مجموعہ ’کھڑا‘سے لیاگیاتھا جس میں انسانی قدروں کی زوال پذیری کی عکاسی کی گئی ہے۔اس موقعہ پر نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے کہاکہ تھیٹرکے آرٹ کوعام کرنے کامقصد نوجوانوں کوتھیٹرکی طرف راغب کرناہے۔ڈرامے میں دکھایاگیاکہ ایک انسان کس طرح اپنی ذمہ داریوں کونبھانے سے کتراتاہے اوراسے دوسروں کے ذمے ڈال دیتاہے۔ایک شخص راہ گیروں سے مددمانگتاہے لیکن کوئی مددنہیں کرتااورہرکوئی چاہتاہے کہ دوسراکوئی اس کی مددکرے۔ڈرامے کامقصد ضرورت مندوں کی مددکیلئے لوگوں کی توجہ دلاناتھا۔اس ڈرامے میں نیرج کانت نے نیتا، مہکشت سنگھ نے آدمی،محمدیاسین نے کرمچاری، برجیش اوتارنے کرمچاری ،گوتم کمارنے عاشق ، زیشان حیدرنے عاشق اورمنوج کمارللتورہ نے سادھو،گوتم شرمانے پولیس اہلکاراورسوشانت سنگھ چاڑک نے چیلہ کارول اداکیا۔شوکوکوآرڈی نیٹ سبھاش جموال نے کیاتھا۔