نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے بریری گائوں میں محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ مثبت آئے مریضوں میں کووڈ کٹس تقسیم کئے ۔اس دوران میڈیکل ٹیم نے کووڈ مثبت مریضوں کے گھروں میں جاکر کٹس تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ گھروں کیساتھ پوسٹر بھی تقسیم کئے ۔گائوں میں انتظامیہ کی جانب سے 57افراد کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے آٹھ افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم محکمہ صحت نے اعلیٰ حکام کی ہدایت کے تحت مریضوں کے گھروں میں جا کر ان کو کٹس تقسیم کیں ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ گائوں میں کچھ دن قبل کووڈ سے دو افراد کی موت ہوگئی تھی ۔