کٹھوعہ /صنعتی ایسو سی ایشن کٹھوعہ نے نائب وزیراعلیٰ اور صنعت و حرفت کے وزیر کویندر گپتا کے ساتھ جنگلات و ماحولیات کے وزیر راجیو جسروٹیہ کے اعزاز میں یہاں ایک مبارک بادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔پروگرام کے دوران ایسو سی ایشن کے قائد نے وزراء کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔نائب وزیراعلیٰ نے مطالبات کے ردِّعمل میںکہا کہ حکومت ریاست میں موجودہ صنعتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے صنعتکاروں کو تلقین کی کہ وہ آگے آکر اس تبدیلی کے عمل میں حصہ لیں اور جدید تکنیکی مداخلت کا استعمال کر کے اپنی صنعتوں کو نئے انداز میں چلانے شروع کریں۔جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر راجیو جسروٹیہ نے اپنی تقریر میںکہا کہ محکمہ جنگلات صنعتوں کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم کردار اد اکررہا ہے۔انہوں نے محکمہ صنعت اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے درمیان آپسی اشتراک میں نئی جہت پیدا کرنے پر زور دیاتاکہ صنعتکاروں کو نو اوبجیکشن سر ٹیفکیٹ و دیگر اجازت نامے حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔سی بی ایس سی کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کو نائب وزیراعلیٰ اور وزیرجنگلات نے حوصلہ افزائی کی۔ڈی سی کٹھوعہ ، ایس ایس پی ، ڈی ایف اوز ، صنعت اور محکمہ جنگلات کے افسران کے علاوہ صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔