جموں//جموں یونیورسٹی کے شعب¿ہ ہسٹری سے سبکدو ش ہونے پرنائب وزیراعلیٰ پروفیسر نرمل سنگھ (ریاستی نائب وزیراعلیٰ) کے اعزاز میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا ۔پروفیسرجگرمحمد نے اس موقعہ پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پروفیسرنرمل سنگھ نے اپنی ذمہ داریاں نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دیں جوکہ دوسروں کےلئے باعثِ تحریک ہیں اوران کی سربراہی میں شعبہ ہسٹری نے بلندی کے نئے مقام طے کئے ۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر سنگھ اپنے دوستانہ اورپیارومحبت کے رویہ کی وجہ سے طلباے میں ہردلعزیز رہے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ان کے اعزازمیں منعقدکی گئی الوداعی تقریب اورعزت افزائی کے لئے اپنے ساتھیوں کاشکریہ اداکیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آرڈی شرمانے اس موقعہ پر کہاکہ ڈاکٹرسنگھ کی سربراہی میں جموں یونیورسٹی کاشعبہ ہسٹری ترقی کی منازل سے ہمکنارہوا۔