مینڈھر//تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں بلاک دیوس کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا جسمیں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کے علاو کئی ضلع آفیسران و تحصیل آفیسران نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر سب ڈویژن مینڈھر سے تعلق رکھنے والے کئی سرپنچ ،پنچ و علاقہ کے معززین نے شرکت کرکے اپنے اپنے مطالبات آفیسران کے سامنے رکھے۔ کئی سرپنچوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلی آفیسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران ہربار جھوٹ بول کر لوگوں کے کاموں سے متعلق ٹال مٹول کردیتے ہیں اور علاقہ کے لوگوں پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں البتہ متعلقہ آفیسر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور شکایت کرنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ کچھ کام شرو ع ہیں اور باقی کام جلد شروع کئے جائیں گے کوئی شکایت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملہ محکمہ بجلی والوں کا بھی ہے اسکو بھی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔کچھ لوگوں نے محکمہ بجلی کے آفیسران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے گھروں میں آج تک بجلی کا کوئی کھمبانہیں لگا ہے اور لوگوں کو متعلقہ محکمہ گھروں میں بل بھیج دیتاہے۔لوگوں نے سڑکوں کے علاوہ کئی مزید کام بھی بتائے جس کے لیئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یاد نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کے کام جلد مکمل کروائے جائیں گے اور کچھ کاموں کو لیکر سرکار کو بھی لکھا جائے گا۔