مینڈھر//پانی کی ہاہا کار کے بیچ سرحدی تحصیل مینڈھر کے مختلف علاقو ں کے لو گو ں نے یا د گا ر مینڈھر میں جمع ہو کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ احتجاج کی صدارت عبد المجید چوہدری صدر لیبر یونین کر رہے تھے ۔مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای کے افسر ان اور ملا زمین کے خلاف نعرے با زی کی ۔ مظاہر ین نے الز ام لگا تے ہوئے کہا کہ ما ہ رمضان میںبھی لو گو ں کو پینے کیلئے صاف پانی نصیب نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے انہیں کئی کلو میٹر کی دوری سے پینے کیلئے صاف پانی لانا پڑ تا ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے ملا زمین کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔انہوں نے اے ای ای مینڈھر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے سرکار نے انہیں مینڈھر تعینات ہے تب سے لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ۔ انہوں نے اپیل کی کہ فوری طور اے ای ای کا تبادلہ کرکے کسی دوسرفے افسر کو ان کی جگہ تعینات کیاجائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔انہو ں نے کہا کہ مینڈھر کے مختلف علاقو ں میں لگائے گئے واٹر پمپ خر اب ہو ئے ہیں لیکن ان کی محکمہ کی جانب سے مر مت نہیں کر وائی جا رہی ۔انہوںنے کہاکہ بیشتر سپلائی سکیمیں ناکارہ بنی ہوئی ہیں لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ۔ احتجا ج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے یا د گا ہ مینڈھر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین سے بات کرکے انہیں پانی کی سپلائی کا یقین دلایا۔تاہم بعد میں مظاہرین ایس ڈی ایم دفتر پہنچ گئے اور محکمہ کے اافسر ان کے خلاف جم کر نعرے با زی کر نے لگے۔اس دوران کچھ لوگ ایس ڈی ایم مینڈھر دفترکے اندربھی داخل ہوگئے ۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ملازم ڈیوٹی پر نہیں آتے جس کی وجہ سے سکیمیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے آفیسران اپنے موبائل بند رکھتے ہیںاور ضرورت کے وقت ان سے رابطہ بھی نہیں ہوسکتا۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر احمد خان نے لو گو ں کو یقین دلا یا کہ پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی اور لفٹ سکیموں کی موٹریں بھی ٹھیک کروائی جائیںگی ۔اسی یقین دہانی پر انہوںنے احتجاج ختم کیا ۔اس موقعہ پر محکمہ پی ایچ ای کے اے ای ای مینڈھر بھی ایس ڈی ایم دفتر میں موجو دتھے۔