مینڈھر //ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی ٹریفک آفتاب شاہ کی قیادت میں مینڈھر سب ڈویژب کے مختلف علا قوں میں ناکے لگا کر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔ٹر یفک پولیس کے اہلکاروں نے غیر قانونی عمل میں ملوث ڈرائیورں پر 12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اس دروان 25گاڑیوں کے کورٹ چالان بھی کئے گئے ۔اس دوران موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔آفیسران نے ڈرائیوروں و عام لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی سنجیدگی کیساتھ پاسداری کی جائے جبکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مقامی لوگوں نے ٹریفک پولیس بالخصوص ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر سب ڈویژن کی تمام رابطہ سڑکوں پر چیکنگ عمل میں لائی جائے تاکہ اور لوڈنگ کیساتھ ساتھ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کسا جائے ۔