مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ پڑاٹ میں ٹا ٹا مو با ئل گا ڑی حا دثہ کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجہ میں تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو ئے جن میں دو کو تشویشناک حالت میں ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاہے ۔یہ ٹا ٹا مو بائل گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حا دثہ کی خبر ملتے ہی بھا ری تعداد میں لو گ جمع ہو گئے اور بچا و کار روائی کرنے لگے ۔لو گو ں نے فو ر ی طو ر پر زخمی افراد کو گا ڑی سے نکال کر سب ضلع اسپتال سرنکو ٹ پہنچا یا جہا ں ڈاکٹرو ں نے دو افراد کی حالت کو تشویش ناک پاتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدگورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جمو ں منتقل کر دیا ۔ زخمی افراد کی پہچان ہا رون فر ید ولد محمد فر ید عمر 8سال، سارون فر ید ولد محمد فر ید عمر4 سال، محمد سلیم ولد محمد شکور عمر13سال، نظارت حسین ولد محمد رفیق عمر25 سال اورگلناز احمد ولد محمد عبدل عمر20سال کے طور پر ہوئی ہے جو سبھی پڑاٹ مینڈھر کے رہنے والے ہیں ۔بی ایم او سرنکو ٹ ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ دو زخمیوںہا رون فر ید اور نظارت حسین کو تشویشناک حالت میں جموں منتقل کردیاہے جبکہ دیگر تمام کا علاج سرنکوٹ میں ہی چل رہاہے ۔