مینڈھر // جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے پونچھ ضلع کے سب ڈویژن مینڈھر میں ایک کارروائی کے دوران چرس نما منشیات سمیت دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او گورسائی نیاز احمد کی قیادت میں پولیس نے ایک ناکے کے دوران ایکو گاڑی زیر نمبر JK12B-4935جو کہ مینڈھر کی جانب سے آرہی تھی ،کو روکنے کا اشارہ دیا گیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کر لی اور اس کی تلاشی کے دوران مذکورہ منشیات ضبط کر لی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی سے 50پیکٹوں پر مشتمل 710گرام منشایت ضبط کر کے اہلکاروں نے دونوں سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔ان سمگلروں کی شناخت صدام حقین ولد محمد حسین سکنہ اڑی اور عمران خان ولد طفیل حسین سکنہ اڑی کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 50/2021 درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔