مینڈھر+پونچھ//مینڈھر کے گائوں سڑھوتی میں اس وقت ایک حادثہ پیش آگیا جب ایک ماروتی وین سڑک پر اچانک بریک مارنے سے الٹ گئی جس سے ایک چار سالہ بچہ جان بحق ہوگیا ۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی گردونواح کے لوگ موقعہ پر جمع ہوگئے اور بچے کو شدید زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر وں نے علاجہ و معالجہ کرنے کے بعد اس کی شدید حالت کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا جہاں پر اس کی موت واقع ہوگئی تفصیلات کے مطابق ایک ماروتی وین زیر نمبر JK02AF6868اس وقت حادثے کا شکارہو گئی جب وہ سڑھوتی سے مینڈھر کی طرف آرہی تھی جس کے نتیجہ میں ایک چار سالہ بچہ جس کی پہچان محمد سفیان ولد محمد رفیق ساکنہ سڑھوتی کے طور پر ہوئی علاقہ کے لوگوں نے ڈرائیور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور گاڑی کو نیٹول لے جارہا تھا اور اچانک زور دار بریک مارنے سے گاڑی الٹ گئی جس کی وجہ سے روڈ کے کنارے کھڑا چارسالہ بچہ شدید زخمی ہوگیااس دوران بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ چار سالہ بچہ جو سڑھوتی علاقہ کا رہنے والا ہے گاڑی الٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ہم نے بنیادی علاجہ ومعالجہ کرنے کے بعد اس کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج راجوری منتقل کیا ہے اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں پولیس نے معاملہ درج کرے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھرسرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں کُسلیاں میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی ہوا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ تب پیش آیا کہ جب پونچھ کے گائوں کُسلیاں ایک ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس پر دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی موت کا شکار ہو گیا جب کہ دوسرے شخص کو ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حادثہ میں مرنے والے شخص کی شناخت محمد رفیق ولد قدرت اللہ ساکن کھڑ ی عمر38سال کے طور ہوئی ہے۔جب کہ زخمی ہونے کی شناخت محمد سلیم ول ضافل حسین ساکن دیگوار عمر 22سال ہے جس کا علاج جاری ہے۔