مینڈھر// مینڈھر میں شراب کی چورے چھپے فروخت کا الزام عائد کرتے ہوئے علماء و عام لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس دوران مو لا نا حق نو از خان کی قیا دت میں مین چوک مینڈھر کو ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند کر کے زور دار نعرے با زی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حق نو از خان نے کہاکہ مینڈھر میں اب بھی شراب فروخت کی جارہی ہے ۔انہوںنے انتظامیہ پر الز ا م عائد کیاکہ وہ مینڈھر نے صرف نا م کی ہے اور زمینی سطح پر نا کام ہو چکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لو گوں کو دودوہاتھوںسے لوٹاجارہاہے اور نشہ آور ادویا ت کیلئے بیٹو ں نے مائو ں کے زیو رات تک فر وخت کر دیئے ہیں جبکہ کئی لو گو ں نے اپنی زمین بھی فر وخت کر دی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ فر وری میں انتظامیہ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ 31ما رچ کے بعد مینڈھر میں شر اب کو مکمل طو ر پر بند کر دیا جائے گا لیکن انہیںیہ پتہ چلا ہے کہ مینڈھر میں چو ری چو ری شراب ابھی بھی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سننے میں آیا ہے کہ لائسنس بھی دوبا رہ جا ری کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ لوگوں کو ہی نہیں بلکہ علماء کو بھی بیوقوف بنارہی ہے ۔مولانا حق نواز کاکہناتھاکہ پو لیس شر اب فروخت کرنے والوں سے ملی ہوئی ہے اور کئی بار پو لیس کوان کی گاڑیوں میں بھی دیکھاگیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر مینڈھرمیں اب حالات خر اب ہو ئے تو اس کی ذمہ درای مینڈھر انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے جیسا افسر انہوںنے پہلے کبھی نہیں دیکھا ، وہ جو زبان استعمال کررہاہے وہ افسوسناک ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک ایس ڈی پی او مینڈھر علما ء سے معافی نہیں مانگتے تب تک وہ احتجاج جاری رکھیںگے ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر اورتحصیلدار مینڈھر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین کو یقین دلایاکہ ایک دن کی مہلت دی جائے ۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں شراب کی فروخت نہیں ہونے دی جائے گی جس کے بعد علماء اور عوام نے احتجاج ختم کیا ۔