کنگن//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے والد نسبتی اور مرحوم میاں بشیر احمد لاروی کے بھائی میاں جنید احمد نظامی کے انتقال پر بابانگری وانگت کنگن میں تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ،ناصر اسلم وانی اور پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغنی وکیل سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بابانگری وانگت جاکر میاں الطاف احمد کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔مرحوم کا چہارم 14ستمبر بروز منگل انجام دیاجارہا ہے ۔