گڈچرولی// مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں پیر کے روز پولس کے ساتھ مڈبھیڑ میں دو خواتین سمیت پانچ نکسلی ہلاک ہوگئے ۔ ایک سینئر پولس آفیسر نے بتایا کہ یہ مڈبھیڑ آج صبح سات سے آٹھ بجے کے درمیان ضلع گڈچرولی کی تحصیل کرکھیدا کے تحت کھوبرامیندھا کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔ گڈچرولی پولس کے سی- 60 کمانڈوز اس وقت اسی جنگل علاقے میں سرچ آپریشن کررہے تھے ۔کمانڈو کو دیکھتے ہی انتہا پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد جب پولس نے جوابی کارروائی کی تو تمام عسکریت پسند وہاں سے فرار ہوگئے ۔
بعدازاں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورس نے موقع سے پانچ لاشیں برآمد کیں۔ ابھی تک ان میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔