عراق کے شہر موصل کے قریب حکام کے مطابق بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں مبینہ طور پر کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد بیمار ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لوگوں کو افطار کا کھانا کھانے کے بعد قے آنا شروع ہو گئی اور وہ پانی کی کمی کا شکار ہو گئے۔کردش نیوز ایجنسی رودا کا کہنا ہے کہ اب تک بیمار ہونے والے 750 افراد کا اندراج کیا جا چکا ہے جبکہ کم سے کم ایک بچہ ہلاک ہوا ہے۔موصل: دولت اسلامیہ کے علاقے سے انخلا کی کوشش کے دوران 'درجنوں شہری ہلاک'َ۔اطلاعات کے مطابق یہ کھانا اربل کے ایک ریستوران میں تیار کیا گیا اور قطاری نامی خیراتی ادارہ اسے کیمپ میں لے کر آیا۔اطلاعات کے مطابق علاقے کے تین مختلف ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ کیمپ موصل شہر اور ارد گرد کے دیہاتوں سے جان بچا کر بھاگنے والے افراد کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی جانب سے قائم کیے جانے والے 13 کیمپوں میں سے ایک تھا۔