یو این آئی
نئی دہلی// وزیرِ اعظم نریندر مودی 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پیر کے روز کرتویہ پتھ پر منعقدہ تقریب کے دوران ناظرین کے درمیان پہنچے۔ پریڈ کے اختتام کے بعد وزیرِ اعظم نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈر لیین اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کو رخصت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے لیے مخصوص گیلری ’نرمدا‘ میں جناکر ہاتھ ہلا کر لوگوں کا خیرمقدم قبول کیا۔ اس دوران وزیرِ اعظم کی ایک جھلک پانے کے لیے لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور کئی افراد آگے تک آگئے۔ وزیرِ اعظم کو دیکھ کر لوگوں نے ’مودی مودی‘ کے نعرے بھی لگائے۔کچھ دیر بعد وزیرِ اعظم اپنی گاڑی میں بیٹھ کر تقریب کے مقام سے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی وزیرِ اعظم مودی صدر کے تقریب کے مقام پر پہنچنے سے قبل اور تقریب کے اختتام کے بعد ناظرین کے درمیان گئے تھومِ جمہوریہ کے موقع پر مودی ناظرین کے درمیان پہنچے۔نریندر مودی کے لباس میں روایت کے ساتھ ساتھ جدّت کی جھلک بھی نمایاں طور پر نظرآئی یومِ جمہوریہ کے موقع پر پورے ملک کی نظریں جہاں پریڈ پر مرکوز رہتی ہیں، وہیں وزیر اعظم کے لباس پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ہر سال یومِ جمہوریہ پر وزیر اعظم کے لباس میں ثقافتی تنوع، روایت اور سیاسی پیغام کا انوکھا امتزاج نظر آتا ہے۔ اس بار مودی جی نے نیوی بلیو کُرتے کے ساتھ ہلکے اسکائی بلیو رنگ کی بغیر آستین والی نہرو جیکٹ زیبِ تن کی۔سال 2022 میں وزیر اعظم نے پگڑی کے بجائے اتراکھنڈ کی روایتی برہم کمل ٹوپی پہنی تھی۔ قابلِ ذکر ہے کہ برہم کمل اتراکھنڈ کا ریاستی پھول ہے۔سال 2019 میں وزیر اعظم روایتی کُرتا پاجامہ اور نہرو جیکٹ پہنے ہوئے تھے، جب کہ 2018 میں انہوں نے کریم رنگ کا کُرتا اور سیاہ جیکٹ زیبِ تن کی تھی