نئی دہلی//نریندر مودی کے سرکار میں 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک بھر میں 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ‘ سیوا اور سمرپن ’ مہم چلائے گی۔ مسٹر مودی نے پہلی مرتبہ 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا ۔مودی اس بعد تین بار گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے اور مئی 2014 میں انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ۔ ان کے بحیثیت وزیر اعظم سات سال مکمل ہو گئے ہیں جو کہ کسی غیر کانگریسی وزیر اعظم کی سب سے طویل مدت کارہے ۔ مسٹر مودی کی سالگرہ 17 ستمبر کو ہے ۔ بیس سال تک مسلسل بغیر کوئی الیکشن ہارے اور گجرات اور دہلی کے تخت پر براجمان ہونے والے مسٹر مودی کے لئے اس موقع پر بی جے پی اور حکومت نے ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے ہیں۔