بانہال//سب ڈویژن بانہال کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ منگِت میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک دکان جل کر راکھ ہوگئے ہیں ۔ اتوار کی دوپہر پیش آئی آگ کی اس واردات میں پانچ کنبوں پر مشتمل دو رہائشی مکان اور ایک دکان میںلاکھوں روپئے کا مال و اسباب بھی خاکستر ہوگیا ہے۔منگت کا علاقہ سڑک سے دور ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کیلئے مقامی لوگوں اور بعد میں کھڑی سے پہنچی پولیس نے سخت جدوجہد کی لیکن وہ چھ کنبوں پر مشتمل دو رہائشی مکانوں اور ایک دکان کو آگ سے بچا نہیں سکے۔ فوری طور پر آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بانہال پولیس نے آتشزنی کی ایک رپورٹ درج کی ہے۔ آگ کی اس واردات میں بشیر احمد ولد گلہ وانی(اس کا دکان بھی جل گیا )، محمد خالق ولد گلہ وانی ، محمد رفیق ولد گلہ وانی ، فیاض احمد ولدگلہ وانی کے آٹھ کمرے خاکستر ہوگئے جبکہ دوسرا مکان محمدرمضان ولد محمد وانی کا تھا اور اس میں چار کمرے تھے ۔ مقامی لوگوں نے غریب آگ متاثرین کو بھرپور معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔