مینڈھر //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری او ر محکمہ زراعت کے آفیسران نے بلنوئی ودیگر ملحقہ پنچایتوں میں گزشتہ دنوں مکئی کی فصل کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا گیا ۔اس سلسلہ میں بی ڈی سی چیئر مین اور متعلقہ محکمہ کے آفیسر و ملازمین نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور مکئی کی فصل کو ہوئے نقصان کے سلسلہ میں کسانوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو تحریری طورپر لکھا جائے گا ۔ٖغور طلب ہے کہ مینڈھر کے مختلف علا قوں میں حالیہ دنوں ہوئی شدید بارشوں و آندھی کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد کسانوں کی جانب سے نقصان کے سلسلہ میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے بی ڈی سی چیئر مین اور محکمہ زراعت کے آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی معاونت کی جائے گی ۔