منڈی//زونل ایجوکیشن افسر منڈی سید ازرار حسین شاہ نے لورن کے مختلف اسکولوں کے 8 اساتذہ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیاہے ۔زیڈ ای اونے لورن کے مختلف اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران کئی اساتذہ کو غیر حاضر پایاگیا۔انہوںنے اس سلسلے میں مڈل سکول اری گام ،مڈل سکول دھان ڈنا،پرائمری سکول کلر تھاپلہ ،پرائمری سکول اپر دنھا ،پرائمری سکول چھوٹا ڈنہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران تمام اسکولوں میں اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا جبکہ کچھ اساتذہ نے وقت سے پہلے ہی اسکولوں کو مقفل کر دیا تھا جس کی بنا پر 8 اساتذہ کو زیڈ ای او منڈی کی طرف سے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا جن میں خادم حسین ٹیچر مڈل سکول اڑی گام، اعجاز حسین ٹیچر مڈل سکول اڑی گام، غلام رسول ٹیچر اڑی گام، امتیاز احمد ٹیچر مڈل سکول اڑی گام، پروین اختر ٹیچر پرائمری سکول کالر، فاطمہ بیگم ٹیچر مڈل سکول ڈنہ، مشتاق حسین رہبر تعلیم مڈل سکول ڈنہ ، محمد عرفان رہبر تعلیم مڈل سکول ڈنہ شامل ہیں۔ان اساتذہ کو اپنی پوزیشن کرنے کا حکم جاری کیاگیاہے ۔وہیں پرائمری اسکول اپر ڈنہ کے رہبر تعلیم ٹیچر پرویز احمد اور رہبر تعلیم ٹیچر فوزیہ جبین کو سکول بارہ بجے ہی بند کرنے پر چار شیٹ کیاگیا۔فہمیدہ اختر رہبر تعلیم کو سکول سے غیر حاضر رہنے ، جبکہ جبین کوثر رہبر تعلیم ،اعجاز اقبال رہبر تعلیم کو سکول قبل از وقت بند کرنے پر دو دنوں میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہاگیاہے ۔ ان تمام ا ساتذہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں ۔