منڈی//پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں شیڈول ٹرائب درجہ کو لیکر لوگوں نے اپنے مسائیل کو اجاگر کیا۔ دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے اور سبکدوش اکثر ملازمین نے میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس دوران پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین سلیم احمد بانڈے نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہاڑی طبقہ کو آزادی کے بعد سے اب تک روندا جارہا ہے۔ سلیم بانڈے نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا جائے۔ ان کے علاوہ نجم جعفری نے کہا کہ پہاڑی اور گجر طبقہ کے لوگوں کا اب یہ نعرہ ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو بھی شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب انہوں نے بھی مان لیا ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔ نجم نے مزید کہا کہ جب تک پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ان کا حق نہیں ملتا تب تک پہاڑی طبقہ کے لوگوں کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہم سرکار سے بھی امید کرتے ہیں کہ جلد پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا جائے گا۔