ادہم پور//آل انڈیاریڈیوسے وزیراعظم مودی کے ماہوارپروگرام ’’من کی بات‘‘ کے سامعین کی تعدادمیں اضافہ کے مقصدسے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی ،وزارت اطلاعات ونشریات حکومت ہندکی جانب سے جواہرنوودیاودیالیہ جگانوادہم پورمیں ایک روزہ بحث وتمحیص پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔اس دوران پروگرام ودیالیہ کے پرنسپل اشوک کمارکی نگرانی میں منعقدہوا۔اس دوران مقررین نے ’من کی بات ‘پروگرام کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے اسے عوام کیلئے مفیدقراردیا۔انہوں نے لوگوں سے پروگرام میں حصہ لینے پرزوردیاگیا۔اس موقعہ پربتایاگیاکہ ’من کی بات‘پروگرام کی چالیسیویںنشریات براہ راست نشرکرکے آکاش وانی کے ذریعے سامعین تک پہنچائی جائے گی۔پروگرام کے دوسرے سیشن میں ’من کی بات ‘کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ سامعین پروگرام میںاپنی حصے دارے یقینی بنانے کیلئے ملک کی معاشی حالت کوبہتربنانے اورملک کی مجموعی ترقی کیلئے اپنی تجاویزبھیج سکتے ہیں۔اس موقعہ پراساتذہ اورلیکچراروں نے طلباء کو’’من کی بات ‘‘پروگرام سے متعلق تفصیلی خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ’’من کی بات‘‘ پروگرام سے ظاہرہوجاتاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی ملک کی ترقی پرمرکوزہے اس لیے سامعین کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے تجاویزوزیراعظم کوارسال کریں۔اس دوران بتایاگیاکہ فیلڈپبلسٹی کی جانب سے 16جنوری کوصفائی ستھرائی کی اہمیت کواُجاگرکرنے کیلئے سوچھتاپکھواڑے کابھی اہتمام کیاتھا جس کے تحت فیلڈپبلسٹی کے انچارج افسران ادہم پورگرنام سنگھ ،اورڈوڈہ مدن لال نے سوچھ بھارت ابھیان کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دی۔اس کے علاوہ پلس پولیس ایمونائزیشن کے بارے میں بھی لوگوں کوبتایاگیا۔