چنئی//پانچ بار کی آئی پی ایل چمپئن اور گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کیخلاف یہاں جمعہ کو آئی پی ایل کے 14ویں سیشن کے 17ویں مقابلہ میں پنجاب کنگز کی ٹیم ڈو اور ڈائی کی پوزیشن میں ہو گی۔ پنجاب کے لئے یہ میچ جیتنا اور دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ، اس کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔یہ میچ دلچسپ ہوگا ، کیوں کہ ممبئی اور پنجاب دونوں اپنا سابقہ میچ ہارکر آ رہے ہیں ، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ممبئی اپنی نوعیت کے مطابق زبردست واپسی کرسکتی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز یہاں دہلی کیپٹلز کیخلاف 137 کے اسکور کے دفاع کے لئے اپنی جی جان لگادی تھی ، لیکن دہلی نے میچ پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے اسے چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا ، جبکہ پنجاب کو بدھ کے روز یہاں سن رائزرس حیدرآباد سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد نے پنجاب کو آٹھ گیند باقی رہتے نو وکٹوں سے شکست دی۔موجودہ سیزن میں ، پنجاب ابھی تک بدترین ٹیم رہی ہے۔ اس نے پوائنٹس ٹیبل میں تین ہار اور ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹس لیکر پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں اور آخری مقام پر ہے۔ خاص کر تب جب اس کے پاس اس کے الیون میں مسٹر یونیورس کرس گیل اور لوکیش راہل جیسے بگ ہٹرز اور محمد شامی جیسے یارکر اسپیشلسٹ جیسے گیند باز موجودہوں۔ جاری،یواین آئی،اظ