کیرلہ//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کیرلہ میں کیرلہ لیگل سیل کی جانب سے منعقدہ سیمنار میں شرکت کی۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وائس چئیرمین جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان دلجیت سنگھ چب بھی تھے۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کیرلہ کے عوام کا ان کے والہانہ استقبال کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متعدد معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں ملک کی ترقی میں خدمات کی انجام دہی اور ملک کو درپیش خطرات شامل ہیں۔انہوں نے ملک کے سماجی تانے بانے میں موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر اور دہشت گرد گرؤپ کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قوتیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس تقریب کے انعقاد کے لئے سیل کے رول کی ستائش کی۔انہوں نے بھارتیہ وچارا کیندرم کے ڈائریکٹر پدم وبھوشن پی پرمیشور جی کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ نامور وکلاء بھی موجود تھے۔