جموں//جموں یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کے زیراہتمجام’ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار‘موضوع پر ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔اس دوران ورکشاپ کی افتتاح پروفیسر جسبیر سنگھ نے کیا ۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے پروفیسرجسبیرسنگھ نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کارول کافی اہم ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کونبھانے کیلئے آگے آئیں۔اس موقعہ پرتقریب میںڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کی ڈایریکٹر پروفیسر درشنا شرما مہمان خصوصی تھیں۔پروفیسردرشنا شرما نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کسی بھی ملک کی ترقی تب تک ممکن نہیں جب تک نا اس ملک کے نوجوان ملک کی ترقی کے کئے ہرممکن قدم اٹھائیں۔اس لئے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو بھی ملک کی ترقی کے لئے کمر بستہ ہونا چاہئے کیوں کہ ہر انقلاب کے پیچھے نوجوانوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ورکشاپ کی نظامت کے فرائض انجو تھاپا نے انجام دیئے۔