سرنکوٹ //مغل شاہراہ پر واقع سیاحتی مقام نوری چھم کے نزدیک ایک کار حادثے کاشکار ہوکر گہرئی کھائی میںجاگری جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے میںلقمہ اجل بننے والے افرادکی شناخت مصطفی احمد ولد محمد رفیق عمر بائیس سال ساکن کلرموہڑہ تحصیل مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اس حادثے میں شاداب احمد ولد ظہور عمر خان عمر تئیس سال ساکن بھاٹہ دھوڑیاں تحصیل مینڈھر ،افتخار احمد ولد محمدرزاق عمر پچیس سال ساکن بھاٹہ دھوڑیاں،عمر ولد محمد پرویز عمر تئیس سال ساکن بھاٹہ دھوڑیاں اور محمد عارف ولد محمد بشیر عمر چوبیس سال ساکن بھاٹہ دھوڑیاں تحصیل مینڈھر زخمی ہوئے ہیں۔بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ چاروں زخمیوںکونازک حالت میںپاسرنکوٹ میںابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںمنتقل کردیاگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ محمد عارف کی حالت تشویشناک ہے ۔حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں کی طرف سے زخمیوںکو اٹھاکر سڑک تک پہنچایاگیاجبکہ محکمہ صحت کی طرف سے ایمبولینس گاڑی بھی موقعہ پر پہنچائی گئی ۔