اسلام آباد // پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںمظفر آباد میں ایک مسافر بسکھائی میں گرنے سے کم سے کم 11 افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے اور بس راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ واقع وادی جہلم کے آخری گاؤں چکوٹھی جارہی تھی۔دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر نہ پہنچنے کے باعث مقامی لوگوں نے خود ریسکیو کاموں میں حصہ لیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہیپتال منتقل کردیا۔حکام نے بتایا کہ جہاں سے بس گری تھی اس سڑک کا کچھ حصہ پہلے سے متاثر تھا اور مبینہ طور پر کٹاؤ کی وجہ سے بس دریائے جہلم کے کنارے جاگری۔انہوں نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔خیال رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں اورمظفر آبادمیں دشوار گذار سڑکوں کی وجہ سے اس طرح کے حادثات عام ہیں۔رواں ماہ کو مظفرآباد کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔