اودھمپور//عوامی دہلیز پر حکمرانی کی فراہمی اور ہر سطح پر شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ضلع اودھمپور کاتفصیلی دورہ کیا ۔ مشیر موصوف نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں عوامی رابطہ کیمپ کے دوران عوامی مسائل اور مطالبات سُنے ۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب ، ایس ایس پی سرگون شکلا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کانتا دیوی ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی ، شکتی ساگر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ دوران کیمپ متعدد وفود اور افراد نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور مسائل گوش گزار کئے ۔ متعلقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد نے مشیر کو سپورٹس سٹیڈیم کے جاری ترقیاتی کاموں کی سست رفتار ، سپورٹس سٹیڈیم کی خستہ حالت ، اودھمپور میں کھیل میدانوں کی کمی اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ بیوپار منڈل اودھمپور کے ایک وفد نے مشیر سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں کاروباری برادری کو دی جانے والی امداد ، اودھمپور میں بین الاقوامی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم کی ترقی ، ضلع میں سیاحتی مقامات کی شناخت ، سیاحوں کے ہٹ کا قیام خستہ حال سڑکیں ، شہر میں ٹریفک جام ، پارکنگ زون کا قیام شامل ہے ۔ قبائلی برادری کے ارکان کے ایک وفد نے بھی مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف مسائل اور مطالبات جیسے موبائیل سوکولوں کا کام ۔ بار ایسوسی ایشن اودھمپور کے ایک وفد نے مشیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ایڈووکیٹس چیمبر اور کنٹین کے قیام ، اپ لوڈ اور ڈیجیٹلائیزیشن آف ریونیو ریکارڈ کا مطالبہ کیا ۔ مسلم ویلفئیر سوسائیٹی اودھمپور کے ایک وفد نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔ متعدد افراد نے بھی مشیرموصوف سے ملاقات کی اور کئی مطالبات پیش کئے جیسے پنچایت رتی کے گاؤں کوپرلہ میں ٹرانسفارمر کی تنصیب ، مونگری میں ڈسپنسری کا قیام ، تمام دکانوں میں ریٹ لسٹ کی نمائش ، ریلوے سٹیشن پر لین ڈرین کی تعمیر کے علاوہ شہری سہولیات کے دیگر مقامی مسائل ، تعلیم ، سڑک رابطہ ، صحت اور متعلقہ شعبے اس کے ازالے میں ان کی مداخلت کے خواہاں ہیں ۔ مشیر فاروق خان نے پی آر آئیز کے ساتھ ایک اور عوامی تبادلہ خیال پروگرام منعقد کیا جبکہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن اودھمپور لال چند ، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن جوہی منہاس پٹھانیہ ، بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز اور پی آر آئیز نے کیمپ میں شرکت کی اور کئی مطالبات او رمسائل پیش کئے ۔مشیر فاروق خان نے بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی او رپی آر آئی کے مطالبات اور مسائل کو جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام مسائل صوبائی کمشنر کے ساتھ ساتھ یوٹی لیول پر بھی اُٹھائے جائیں گے۔اُنہوں نے تمام بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی اور پی آر آئی کو کیمپ میں شرکت کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔بعد میں مشیر موصوف نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں مختلف محکموں کے اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں ڈپٹی کمشنر اودھمپور اندو کنول چِب نے ضلع میں مختلف محکموں کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔مشیر فاروق خان نے دیویکا پروجیکٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور عمل آوری یجنسی کو جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ضلع میں کی گئی کووِڈ ۔19 ک ابھی جائزہ لیا ۔ سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ نے ضلع میں کووِڈ۔19 کے منظر نامے کے بارے میں جانکاری دی۔مشیر خان فاروق نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی ، صحت ، تعلیم ، زراعت اور پی ایچ ای حکومت جموں و کشمیر کے اہم ترجیحی شعبے ہیں اور تمام افسران اور ملازمین سے کہا کہ وہ جوش وجذبے ، محنت اور لگن کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے کے لئے کوششیں کریں۔دورانِ کیمپ لیبر ڈیپارٹمنٹ اوھمپور نے مشیر موصوف اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں تعمیراتی کارکنوں کے وارڈوں کی تعلیمی مدد کے لئے تقریباً 24لاکھ روپے کی رقم واگزار کی۔مشیر فاروق نے لیبر اور روزگار محکمہ کی کوششوں کو سراہا۔مشیر موصوف نے عوامی مسائل او رمطالبات بغور سنا اور اُنہوں نے ان کی شکایات کے جلد اَز جلد ازالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں اور اَفسران سے کہا کہ وہ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر اَزالہ کریں۔