عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مسکان چیریٹیبل ٹرسٹ کا ایک وفد، جس کی قیادت ٹرسٹ کے صدر سندیپ مہرا کر رہے تھے، نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں معذور افراد کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ مسکان چیریٹیبل ٹرسٹ سماج کے خصوصی افراد کی تعلیم، تربیت اور سماجی شمولیت کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرسٹ کی کوششوں کی ستائش کی اور معذور افراد کی بہتری کے لیے جاری اقدامات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران قومی سطح کے پاور لفٹرراکیش کمار نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے راکیش کمار کو نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ چیمپئن شپس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔