ڈوڈہ میں کووڈ 19 کا صرف 1 مثبت کیس
۔3 مریض صحتیاب ،414248 ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کا صرف 1 مثبت کیس سامنے آیا ہے اور 3 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران صرف 1 مثبت کیس سامنے آیا اور تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 40 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7632 پہنچ گئی ہے وہیں ضلع میں اب تک 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 414248 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا کیبر نالہ دچھن کا دورہ ،عوامی مسائل سنے
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے دچھن کے دورافتادہ علاقہ کیبر نالہ کا دورہ کیا جو تحصیل ہیڈکوارٹردچھن سے کئی کلومیٹر دور ہے ۔سوندر پنچایت اے کا یہ دور دراز گاو¿ں ہے جس کی آبادی تقریباً150 سے 200 افراد پر مشتمل ہے اور اس علاقے کا راستہ کافی دشوار ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن اس گاو¿ں کا دورہ کرنے والی پہلی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد اس گاو¿ں کا دورہ کیا۔ پوجا ٹھاکر نے کیبر نالے کے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے وہاں جا کر ایک تاریخ رقم کی اور دیگر رہنماو¿ں کے لیے بھی دروازے کھول دیے تاکہ وہ اس دوردراز علاقہ کا دورہ کرکے یہاں کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرےں ۔کبیرنالہ کی عوام نے انھیں اپنی شکایات و مشکلات سے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن نے صبر سے ان کے مطالبات کی سماعت کی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر مسئلے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اجاگر کرے گی تاکہ انھیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پلماڑ کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ہیڈکواٹر کشتواڑ سے تیس کلومیٹر دور پر پلماڑ کے ملہار علاقہ میں بعد دوپہر جھاڑیوں میں آگ لگی جو کئی سو میٹر تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے فائر سروس کو مطلع کیا جسکے بعد اس پر قابو پانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔فائر سروس کے اہلکار نے بتایا کہ آگ سڑک سے کئی سو میٹر نیچے جھاڑیوں میں لگی ہے اور مزید تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ محکمہ کی گاڑیاں مسلسل آگ کو بجھانے میں لگی ہےںجبکہ قریبی رہایشی مکان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ آگ وہاں تک نہ پھیل سکے۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ جاری تھی۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر22ہزار کا جرمانہ
۔ 2196 ویکسین لگائے گئے ، 1490 نمونے جمع
رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 21ہزار900 روپے جرمانہ وصول کیا.انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 2196 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1490 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 402 RT-PCR اور 1088 RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 2196 افراد کو ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز میں کوویڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
کشمیر ہلاکتوں کےخلاف کشتواڑ میں ویشو ہندو پریشد کا احتجاج
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشمیر میں مسلسل ہلاکتوں کے خلاف ویشو ہندو پریشد نے کشتواڑ میں احتجاج کیا۔ ڈاک بنگلو چوک میں دس کے قریب وی ایچ پی کارکنان نے احتجاج کیاجنھوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور پتلا نذراتش کیا۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ احتجاج بجرنگ دل و ویشو ہندو پریشد نے مل کر کشمیر میں ہورہی ہلاکتوں کے خلاف کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ان ہلاکتوں کو انجام دے رہا ہے اور جموں کشمیر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ دور اکیسویں صدی کا ہے ہندو ہے اگر اسے چھیڑا گیا تو اسکا جواب دیا جائے گااور خون کا بدلا لیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ وہ کشمیرہندﺅں کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اگر ان پر کوئی آنچ ائی تو کشتواڑ کو بھی بند کیاجائے گا۔انھوں نے کشتواڑ کی پولیس کو بھی انتباہ دیا کہ وہ کشتواڑ میں سخت نظر رکھیں کہ کہیں اسطرح کی حرکتیں کشتواڑ میں نہ ہوں۔