رام بن میں 4منشیات فروش گرفتار
ایم ایم پرویز
رام بن// پولیس نے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو چندر کوٹ اور رام بن میں چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس سٹیشن چندر کوٹ کے دائرہ کار میں ایک پولیس پارٹی نے معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 293 گرام چرس برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروش کی شناخت انیل بخشی ولد ہربنس لال ساکنہ ہری سنگھ نگر ریہاڑی کالونی جموں کے طور پر کی ہے۔اسی طرح جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن پر شان پلیس ناکہ پر رجسٹریشن نمبر JK12A-1217 پر مشتمل ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی جس دوران ایک منشیات فروش کو 5 کلو گرام پوست کے بھوسے سمیت گرفتار کیا گیا۔پولیس نے منشیات فروش کی شناخت محفوظ خان ولد نثار احمد ساکن لسانہ، تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ کے طور پر کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ قبل ازیں جمعرات کو رام بن پولیس نے دو منشیات فروشوں کو رام بن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 1400 گرام اور 150 گرام چرس برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ فیاض احمد ولد عبدالغنی ساکن تاریگام کولگام کو 1400گرام بھنگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا جبکہ فیروز احمد خان ولد غلام حسین خان ساکن سیری رامبن کو 150 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس سٹیشن رام بن میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک ایف آئی آر پولیس اسٹیشن چندر کوٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
سالہ نوجوان لاپتہ ، پولیس نے ڈھونڈنے میں مدد مانگی27
عاصف
کشتواڑ//گزشتہ چند روز سے کشتواڑ کے علاقہ کلید سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہے جسے ڈھونڈنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ڈھونڈنے میں عام عوام سے بھی مدد طلب کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ کشتواڑ میں چمن لال نے تحریری شکایت درج کی کہ اسکا بیٹا وکرم سنگھ ولد چمن لال عمر 27 سال ساکنہ کلید جس کا قد 5فٹ 6انچ ہے اور جس نے ٹی شارٹ ، ٹروزر، و چپل پہنی تھی، 16 تاریخ سے گھر سے لاپتہ ہے اور اسکا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ پولیس نے عام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کشتواڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ نوجوان کے بارے می کوئی بھی معلومات برائے مہربانی ایس ایچ او پی ایس کشتواڑ کے فون نمبر 9149695883 یا پی سی آر کشتواڑ کے نمبر 9906154100 پر دےں۔