ایم بی ڈی گروپ کے زیراہتمام ڈسٹری بیوٹرو بک سیلرمیٹ
جموں//ایم بی ڈی گروپ کی جانب سے ڈسٹری بیوٹروں، بک سیلروں کیلئے ہوٹل رٹزمینرمیں یک روزہ میٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں صوبہ جموں کے ڈسٹری بیوٹروں اوربک سیلروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پرایم بی ڈی گروپ کے ایگزیکٹیوڈائریکٹراورنیشنل (سیلز ) ہیڈ بلونت سنگھ مہمان خصوصی تھے۔اس دوران تقریب کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس موقعہ پر جواہر شرما ۔جی ایم ،ایس سی ایم ،راجن مگوترہ، برانچ منیجرجگدیش لال شرما اوردیگر ڈیلربھی موجودتھے۔مہمان خصوصی بلونت شرما ایگزیکٹیو ڈائریکٹرنے ڈسٹری بیوٹروں اوربک سیلروں کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیااورایم بی ڈی گروپ کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا۔ اس دوران مقررین نے ڈائریکٹر مونیکاملہوترہ کندھاری اورجوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر سونیکاملہوترہ کندھاری کی ستائش کی۔
’آئی نہیں آیا‘نٹرنگ کی جانب سے ڈراماپیش
جموں//نٹرنگ نے سنڈے تھیٹرسیریزکے تحت راجندرکمارشرماکاتحریرکردہ اورنیرج کانت شرماکاہدایت کردہ ڈراما ’’آیانہیں آئی‘‘پیش کیاگیا۔ اس دوران ڈرامے کاآغازدن کے آغازاورچرندوں کی چہچہاہٹ اورروزانہ کام کرنے والے جوڑے لتااورارون سے ہوتاہے ۔لتاایک سکول میں ٹیچرہے اورارون ایک سرکاری ملازم ہے ۔اس جوڑے کے ہاں بچہ پیداہوتاہے جس کے بعدانہیں بچے کو اس کی نانی یعنی آیا کے پاس چھوڑکرنوکری کیلئے جاناپڑتاہے اورپورے دن آیابچے کی دیکھ ریکھ کرتی ہے لیکن ایک صبح بدقسمتی سے آیاان کے گھرنہیں آتی تب انہیں احساس ہوتاہے کہ انہیں اپنے بچے کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔اس کے بعددوبچے اورپیداہوتے ہیں۔ایک دن پھرآیانہیں آئی ،ارون چاہتاتھاکہ لتاگھرمیں رہے جبکہ لتاچاہتی تھی کہ ارون گھرپررہے ۔ڈرامے کی پزرنٹیشن میناکشی بھگت نے کی ،جبکہ اشلی مہتا، خوشحال شرما،زیشان حیدر، طیب حسین اورپریاحمال نے رول اداکیے۔
حکومت ریاست کے تمام علاقوں کو مساوی ترقی کی وعدہ بند:گنگا
جموں/ صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے داتا تالاب علاقے میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور وزیر موصوف کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔لوگوں نے وزیر کو بجلی کی عدم دستیابی ،راشن کی قلت، پینے کے پانی کے مشکلات اور انتظامیہ کہ طرف سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف کم توجہی کے بارے میں مطلع کیا۔ گنگا نے لوگوں کی شکایات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کرے گی۔انہوںنے چند ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے براہ راست ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس کے ذریعے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سڑکوں کو قومی شاہراہ کے ساتھ جوڑنے اور ریاست کے تمام علاقوں کو مساوی ترقی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کئی ریاستی و مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت فراخدالانہ رقومات فراہم کرنے کو بھی یقینی بنارہی ہے ۔
شام چودھری سے سچیت گڑھ کے وفودکی ملاقات
جموں/ صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے آر ایس پورہ میں ایک عوامی دربار کے دوران علاقے کے لوگوں کی شکایات سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کئے ۔لوگ موکھاہ ، فلورہ ، گرامی، نئی بستی ، کھڑیا پور ، پنج گرانی ،دیولی اور حلقہ انتخاب سچیت گڈھ کے باقی علاقوں سے آکر وزیر سے ملاقی ہوئے اور انہیں بجلی ، سڑک رابطے ، تعلیم ، طبی سہولیات ، صحت و صفائی اور راشن کی تقسیم میں معقولیت لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ٹرانسفارمروں کواَپ گریڈ کرنے، بجلی کھمبوں ، ایل ٹی /ایچ ٹی تاروں کو بدلنے ، سڑکوں پر میکڈم بچھانے اور گلیوں اور ڈرینوں کی تعمیر کے مسائل بھی اُبھارے۔وزیر نے تمام وفود کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی تمام جائز مسائل حل کرنے کی اقدامات کرے گی۔
محکمہ زراعت تبادلہ اور ترقیوں کے احکامات صادر
جموں/محکمہ زراعت نے سب ڈویژنل سطح کے 130 افسروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیںاور انہیں زراعت سے متعلق سرگرمیوں میں تیز ی لانے کے سلسلے میں ریاست کے طول و عرض میں تعینات کرنے کے بھی ہدایات جاری کئے۔زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے محکمہ کو فعال بنانے اور ملازمین کی شکایات کو دور کرنے کے مقصد سے ان افسروں کی ترقیوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔
بچوں کاروشن مستقبل سکولوں میں داخلے سے وابستہ:لال سنگھ
جموں/ جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے والدین کو بچوں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے سکولوں میں داخلہ کرانے کی تاکید کی تاکہ بچے مستقبل میں ریاست و ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کرسکیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ڈوگرہ ہائیرسکینڈری سکول شاستری نگر میں 52 سالانہ دن اور انعامات کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقد ہوئی جس میں طلاب، والدین،تدریسی اور غیر تدریسی ممبران نے شرکت کی۔ناظم سکولی تعلیم رویندر سنگھ ، سکول کے چیئرمین ٹھاکر گلچین سنگھ چاڈک ، پرنسپل دویندر کور، منیجنگ ڈائریکٹر گھمبیر دیو سنگھ چاڈک کے علاوہ بچوں کے والدین بھی اس موقعہ پر موجود تھے اور بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لال سنگھ نے بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کے لئے بچوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹوں کی بدولت بچوں کے اندر چھپے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے ۔اس سے قبل سکول کی پرنسپل دویندر کور نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔بعد میں وزیر نے تمدنی پروگرام میںشریک بچوں میں مومنٹوز اور سال 2016-17کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچو ںمیں انعامات تقسیم کئے۔
بے گھر لوگوں کی فہرست از سر نو زیرترتیب : عبدالحق
جموں/ دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے کہا کہ حکومت بے گھر لوگوں کی فہرست از سر نو ترتیب دے رہی ہے تاکہ ان کے کیسوں کو پرائم منسٹرس آواس یوجنا کے تحت مرکزی حکومت کو منظوری کے لئے بھیجا جاسکے۔اس سلسلے میں وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گرام سبھائوں کا اہتمام کر کے مستحق کنبوں کی فہرست ترتیب دیں تاکہ پی ایم اے وائی کے تحت ایسے کنبوں کو اپنے رہائشی مکان تعمیر کرنے میں مدد دی جاسکے۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے ضلع سانبہ میں پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر کئے جارہے مختلف مکانوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دورے کے دوران ضلع کے بہت سارے لوگوں نے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں بے گھر افراد کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عبدالحق نے دیہی ترقی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گرام سبھائوں کے انعقاد کے بعد 15دنوں کے اندر اندر فہرست کو حتمی شکل دیں اور اس فہرست کو عوامی جگہوںپر چسپاں کر کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں مطلع کریں۔
قانون سازوں کی بہار میں کامن ویلتھ پی اے سی میں شرکت
جموں/ قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی کے ہمراہ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا،نائب سپیکر نذیر احمد گریزی اور سیکرٹری قانون ، انصاف اور پارلیمانی امورنے پٹنہ بہار میں منعقد کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسو سی ایشن کانفرنس میں بحیثیت ڈیلی گیٹس شرکت کی۔یوگنڈا اور آسٹریلیا سے آئے ہوئے چیئرپرسن سی پی اے امیلیا لفیکا ، سیکرٹری جنرل سی پی اے اکبر خان نے کانفرنس میں حصہ لیا۔بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے گیان بھون پٹنہ میں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد کانفرنس قانون ساز اسمبلی بہار میں جاری رہی جہاں لوک سبھا سپیکر سمیترا مہاجن نے کانفرنس کی صدارت کی اور ممبر پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ڈیلی گیٹس سے خطاب کیا۔
کٹھوعہ سانحہ: ملزم کے حق میں ریلی پر برہمی کا اظہار جاری
ریلی سے فرقہ پرستوں کے عزائم عیاں:تاریگامی
جموں//سی پی آئی (ایم) لیڈراورممبراسمبلی کولگام محمدیوسف تاریگامی نے فرقہ پرستوں کی ایک تنظیم کی جانب سے ترنگے جھنڈے کاسہارالے کر کٹھوعہ میں 8سالہ بکروال بچی کی عصمت ریزی اورقتل کے ملزمان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کو انتہائی شرمناک اور انسانی اقدارکے منافی قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریلی جموں وکشمیرکیلئے خطرات کاپیشہ خیمہ ہے ۔ہندوایکتامنچ نے ملزم کی حمایت کرکے اپنے فرقہ پرست عزائم کوعیاں کردیاہے ۔اتناہی نہیں ریلی کے دوران ترنگے جھنڈے کااستعمال کرکے ترنگے کی توہین کی گئی جوکہ نہایت بدقسمتی کی بات ہے۔ تاریگامی نے کہاکہ جموں میں کچھ فرقہ پرست عناصر سنگین جرم کومذہبی رنگت دینے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف لوگوں بلکہ سیاستدانوں کوبھی سیاست اورنظریاتی اختلافات سے بالاترہوکرکٹھوعہ جیسے وحشت ناک سانحات کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے لیکن حکومت کوملزمان کو بغیرکسی ہچکچاہٹ کے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کی حمایت میں ریلیاں نکالنے والے فرقہ پرست عناصر جوجموں کے پرامن ماحول کو فرقہ پرستی کے زہرکوگھولنے کی کوشش میں ہیں کوالگ تھلگ کیاجاناچاہیئے۔فرقہ پرستوں کی ریلیوں سے جرائم پیشہ افرادکی حوصلہ افزائی ہوگی اورریاست میں حالات قابوسے باہرہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکے کچھ حلقوں میں شائع رپورٹوں کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے ہیرانگرنے ہندوایکتامنچ کی میٹنگ میں شرکت کی جوکہ حددرجہ افسوسناک ہے اورشرمناک بھی۔انہوں نے کہاکہ ہندوایکتامنچ کی میٹنگ میں بی جے پی ایم ایل اے کی شمولیت سے بی جے پی کے اصلی چہرے سے نقاب اُتررہاہے ۔
سیکولر سماج کیلئے خطرات کاپیش خیمہ
سرینگر //سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوزنے کہا ہے کہ’ جموں صوبے کی سکیولر سیاسی جماعتوں اور افراد کے لیے یہ موقع آگیا ہے کہ وہ کھلے عام آر ایس ایس اور بی جے پی کی فرقہ وارانہ مہم جوئی کو ناکام بنائیں۔کٹھوعہ میںآر ایس ایس اور بی جے پی کے عناصر نے جو مذموم حرکت کی ہے اور 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کرنے والے مجرم کی حمایت کی ہے اس سے پورا سکیولر سماج ہل گیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ سکیولر جماعتیں کھل کے آر ایس ایس اور بی جے پی کی مجرمانہ فرقہ پرستی کو فنا کرنے کی تحریک شروع کریں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ’ـ نارتھ پول ساوتھ پول گٹھ جوڑ‘کو کم از کم کھلے طور پر کابینہ کی میٹنگ میں کٹھوعہ کی مجرمانہ فرقہ پرستی کی مذمت کرنی چاہے ۔‘‘
درندہ صفت مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے
سرینگر / جمعیت ہمدانیہ/ جمعیت ہمدانیہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کٹھوعہ کی معصوم 8 سالہ آصفہ کے درندہ صفت مجرم کو تختہ دار پر چڑھا یاجائے اور سر عام اس بے عزتی کے ساتھ پھانسی دی جائے ۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ اگر واقعی ہندوستان جمہوری ملک اور جمہوری آئین کا دعویٰ کرتی ہے تو اس سے فلفور اہل کشمیر کی آواز کی احترام اور مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے اور وحشی اور درندہ صفت مجرم دیپک کھجوریا کو قانون کے تحت سزا دی جائے اور ان افراد کو بھی سخت سے سخت سزا دی جائے جو اس درندہ صفت اور معتصب اور فرقہ پرست فرد کو بچانے کے لئے احتجاج کرتے ہیں
کیس کی شنوائی روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہئے:بار
سرینگر //جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر نے کھٹوعہ میں ہندو ایکتا منچ کی جانب سے مجرم دیپک کھجوریہ کی حق میں نکالی گئی ریلی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کو ئی بھی شخص جو کسی نابالغ کی اغوا کاری اور قتل میں ملوث ہو ، کو دہشت گرد قرار دیکر پھانسی دی جانی چاہئے جیسا پاکستان کی دہشت گرد مخالف عدالت نے مجرم کو 4بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لوگوں کو قاتل کو بچانے کیلئے مظاہروں میں شامل ہونے کے بجائے کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زرو دینا چاہئے تاکہ ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جائے اور اس کیس کی شنوائی روزانہ بنیادوں پر ہونی چاہئے۔ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسکے بجائے ہندو ایکتا منچ نے ملزم کے حق میں ریلی نکالی جس میں بی جے پی اور کانگریس لیڈران نے بھی شرکت کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پولیس والے کے ہاتھوں نابالغ بچی کی عصمت دری اور قتل کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مانگ کی ہے کہ کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کیس کو فارسٹ ٹریک کورٹ میں لے جائیں تاکہ کوئی بھی قانون کے ہاتھوں سے بچ نہ سکے چاہئے۔